اسلام آباد ،راولپنڈی:(بیورورپورٹ) ممکن نہیں 100سے 150افراد حملہ آور ہوں اور کوئی زخمی نہ ہو،اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے کے مطابق مقدمے میں کہا گیا ملزموں نے لانگ مارچ کے دوران پولیس پر حملہ کیا، حیرت کی بات ہے حملے میں کوئی بھی پولیس افسر زخمی نہیں ہوا، ایسا ممکن نہیں 100سے 150افراد حملہ آور ہوں اور کوئی زخمی نہ ہو،مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت پر مظاہرین کو اکسانے و معاونت کا الزام لگایا گیا،نہیں لکھا گیا پی ٹی آئی قیادت نے کس اقدام کے ذریعے اکسایا، مقدمے میں پراسیکیوشن کی جانب سے گڑھی گئی کہانی شکوک و شبہات پیدا کرتی ہے۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا قانون واضح ہے شہریوں سے کسی کی خواہشات کے مطابق نہیں قانون کے مطابق برتاو¿ ہو گا،تفصیلی فیصلے میں آئین کے آرٹیکل 4، 16، 17 کا حوالہ بھی دیا گیا،عدالت کے مطابق بظاہر کیس میں ٹرائل کے بعد ملزموں کو سزا کا امکان نظر نہیں آتا، فرد جرم کر کے استغاثہ کے گواہ منگوا بھی لیے جاتے تب بھی مقدمہ بے بنیاد ہو گا۔
فیصلے میں حکم دیا گیا عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، مراد سعید، پرویز خٹک، اسد عمر اور صداقت عباسی کی بریت درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، علی امین گنڈا پور، علی نواز اعوان، راجا خرم کو بھی بری قرار دیا جاتا ہے، کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہ ہوں تو گرفتار ملزموں کو رہا کریں، دوسری جانب احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ کیخلاف 190ملین پاﺅنڈز ریفرنس پر سماعت 21جون تک ملتوی کردی،سماعت کے دوران عمران خان ،بشریٰ کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا، سماعت میں ایک گواہ کے بیان پر وکلا صفائی کی جرح مکمل ہوگئی جبکہ آئندہ سماعت پر مزید 4گواہ جرح کےلئے طلب کرلیے گئے۔
ممکن نہیں 100سے 150افراد حملہ آور ہوں اور کوئی زخمی نہ ہو،عمران خان کی بریت کاتحریر ی فیصلہ



















