اسلام آباد (مشرق نیوز) صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف پر بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھنے کا زور دیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال بھی موجود تھے۔
دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر زرداری کو حالیہ دورہ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا، صدر نے وزیر اعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے دوران سربراہان مملکت نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی، صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں۔
بجٹ میں متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں، صدر آصف زرداری کا وزیر اعظم پر زور



















