چیف منسٹر پنجاب ہمت کارڈ پراجیکٹ کی منظوری، خصوصی افراد کو ماہانہ وظائف دئیے جائیں گے:مریم نواز

اہو(اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دیدی گئی، پہلے مرحلے میں خصوصی افراد کو 3 سال کےلئے ماہانہ وظائف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی افراد کا وظیفہ 6 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 7 ہزار روپے کر دیا، تقریباً 30 ہزار خصوصی افراد کو 3 سال تک ماہانہ ساڑھے 7 ہزار روپے وظیفہ ملے گا،اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے وہیل چیئر کےلئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی، ضرورت مند افراد وزیراعلیٰ آفس کی ہیلپ لائن پر وہیل چیئر کےلئے رجوع کر سکتے ہیں،خصوصی افراد کو دوسرے مرحلے میں 14 قسم کے معاون آلات بھی دئیے جائیں گے، خصوصی افراد کو وہیل چیئر، ہیرنگ ایڈ، ٹرائی سائیکل، بریل اور دیگر آلات دیے جائیں گے،خصوصی افراد کو مرحلہ وار سبسڈائز پبلک ٹرانسپورٹ سہولت اور قرضے بھی دیے جائیں گے، خصوصی افراد ہمارے لئے بہت اہم ہیں، انھیں ہر ممکن معاونت کریں گے مزید برآں وزیر اعلیٰ مریم نواز سائیکلنگ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا سائیکلنگ نہ صرف ہمارے کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرتی ہے بلکہ جسمانی اور ذہنی طور پر تندرستی رکھتی ہے،جہاں ممکن ہو نقل و حرکت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ اور سائیکل کے استعمال کا کلچر اپنا یا جائے، پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی خاطر سائکلنگ کو اپنا ہیں ۔