ہائے غربت!،منچن آباد میں باپ نے 4 بچوں سمیت زہریلی گولیاں نگل لیں،ننھی کلی مرجھا گئی

منچن آباد: (بیورورپورٹ) ہائے غربت!منچن آباد میں باپ نے 4 بچوں سمیت زہریلی گولیاں نگل لیں،ننھی کلی مرجھا گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق غربت سے تنگ جاوید نے پہلے بچوں کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں پانی میں ملا کر پلا ئیں بعد میں خود بھی پانی پی لیا،حالت غیر ہونے پر سول ہسپتال میں طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر ریفر کیا گیا، 10 سالہ ارم فاطمہ دم توڑ گئی ،باقی 3بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق باپ جاوید کی حالت نازک ہے۔