بحریہ کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاک بحریہ کی سمندر میں کامیاب کارروائی،بھاری مقدار میںمنشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات کو ضبط کیا،،بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالر ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق منشیات سمگلنگ کےخلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں موثر نگرانی کا نتیجہ ہے،بحریہ کے بحری جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر سمندر میں منشیات سمگلنگ، قزاقی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔