ایرانی جنرل کوتعزیتی فون،رئیسی ودیگر کاجانی نقصان ناقابل تلافی ہے،جنرل عاصم منیر

راولپنڈی: (بیورورپورٹ) سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کو فون کرکے ایرانی صدر و رفقا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے تمام رینکس کی جانب سے مرحوم کی روح کیلئے دعا اور سوگوار خاندانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہامرحوم ابراہیم رئیسی ،ایرانی وزیر خارجہ غیرمعمولی رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے، دونوں رہنماوں ،رفقا کا جانی نقصان ناقابل تلافی ہے، پاکستان کے ایران کےساتھ تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی مسلح افواج ہمیشہ ایک ساتھ کھڑی ہیں۔