سرگودھا:(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرگودھا میں ہنگامہ آرائی کامقدمہ درج،خواتین سمیت500ملزم نامزد،دفعہ144نافذ ، جلسے، جلوس،ریلیوں،مظاہروں، احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں درج کیے گئے مقدمے میںدہشتگردی کی دفعات شامل کردیں،اشتعال انگیزی پھیلانے پر30 سے 40 خواتین کو بھی نامزد کردیا،ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، گھر اور کارخانے کو جلانے کے الزام میں28افراد گرفتار ہیں۔
دریں اثناتمام گرجا گھروں ،مسیحی آبادیوں کی سکیورٹی سخت کرکے 7یوم کےلئے دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس،ریلیوں،مظاہروں، احتجاج اور دھرنا پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سرگودھا میں ہنگامہ آرائی کامقدمہ درج،خواتین سمیت500ملزم نامزد،دفعہ144نافذ



















