پی آئی اے یورپ میں پروازوں کی اجازت ملنے کےلئے پرامید

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی آئی اے نے یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق قومی انٹرنیشنل ائیرلائن کے حکام کو برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملنے کی امید پیدا ہو گئی ،پی آئی اے اجازت ملتے ہی برطانیہ کےلئے ہفتہ وار 22 پروازیں آپریٹ کرے گی،لندن، مانچسٹر اور برمنگھم ایئر پورٹ پر ان فلائٹ کیٹرنگ سروسز کےلئے پیشکشیں طلب کرلی گئیں، مانچسٹر ایئر پورٹ پر 6500 میل پیک ،برمنگھم سٹیشن کےلئے فوڈ سروس ،مانچسٹر ایئر پورٹ پر ہفتہ وار 9 ،لندن ایئر پورٹ پر ہفتہ وار 10 پروازوں کےلئے ٹینڈر جاری کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا یورپ کےلئے پروازوں کی اجازت ملنے کےلئے پرامید ہیں،رجسٹر کمپنیوں سے 27 جون 2024 تک درخواستیں طلب کرلیں