اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تجارتی جہازوں کی حفاظت کےلئے پاک بحریہ نے پی این ایس اصلت کو بحرہند میں تعینات کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جہاز مخصوص ہیلی کاپٹر کےساتھ پاکستانی بندرگاہوں پر آنے و جانے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا،پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے، تعیناتی کے دوران پا ک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست و شراکت دار ممالک کےساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا، پی این ایس اصلت بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ کرے گا۔
ترجمان نے کہاجدید ترین ہتھیاروں و سینسر سے لیس جہازکثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کی صلاحیت رکھتا ہے،پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔
تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلئے ” پی این ایس اصلت“ بحرہند میں تعینات



















