چوہدری عاشق علی آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے چیئرمین مقرر

لاہور (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداروں کا اجلاس اخبار مارکیٹ اسلام آباد میں زیرصدارت تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی نے سب اراکین کی متفقہ رائے سے چوہدری عاشق علی کو آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کا چیئرمین مقرر کیا۔ اس موقع پر ٹکا خان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح چوہدری عاشق علی نے ماضی میں اخبار فروشوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ چیئرمین بننے کے بعد بی وہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اخبار فروشوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور اخبار فروش فیڈریشن کے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ چوہدری عاشق علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اپنے قائد ٹکا خان عباسی اور تمام اراکین کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھرپور اعتماد اظہار کیا۔ میں انشاءاللہ اس اعتماد پر پورا اترونگا اور فیڈریشن کے شانہ بشانہ ملک بھر کے اخبار فروشوں کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات سرانجام دیتا رہونگا۔