ایس آئی ایف سی کا اجلاس شروع، چاروں وزرا اعلیٰ شریک

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہیں۔ اسکے علاوہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور چیف سیکرٹریز بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مشیر خزانہ خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے علی امین گنڈاپور کو ایس آئی ایف سی میں شرکت کی دعوت کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور آج ہونے والے اجلاس میں شرکت کر کے صوبے کی نمائندگی کریں گے، کے پی کی نمائندگی کے بغیر ایس آئی ایف سی کا اجلاس نامکمل اور بے نتیجہ ہوتا۔