ساہیوال: پرانی ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھٹہ خشت کےخلاف کارروائیاں

ساہیوال: (بےورورپورٹ)لاہور ہائی کورٹ اور ڈی جی تحفظ ماحولیات کی ہدایات کی روشنی میںاسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سویرا حسن کی پرانی ٹیکنالوجی استعمال کرنےوالے بھٹہ خشت کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

A one برکس کمپنی چک نمبر 100/9L عارف روڈ ساہیوال،اتحاد بھٹہ خشت چک نمبر 108/9L عارف روڈ ساہیوال اور غوثیہ برکس کمپنی چک نمبر 91/9L عارف روڈ ساہیوال کو فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، مالکان کےخلاف ایف آئی درج اورریسکیو باووزر کے ذریعے چھڑکاﺅ بھی کیا گیا، انہوں نے کہا سموگ کم کرنے کےلئے بھٹہ خشت کےخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔