کرپشن و ناانصافی نے کالعدم تنظیم میں شمولیت پر مجبور کیا،گلزار امام شمبے

کوئٹہ :(بیورورپورٹ) سابق عسکریت پسند گلزار امام شمبے کی قومی دھارے میں شمولیت کا ایک سال مکمل ہونے پر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مقاصد بلوچستان میں امن و مفاہمت کا فروغ، ہتھیار پھینکنے والے عسکریت پسندوں کو سیاسی سٹیک ہولڈرز ،نوجوان رہنماوں کےساتھ اکٹھا کرنا، کثیر الجہت نقطہ نظر سمجھنا، بلوچستان کے پرامن مستقبل کےلئے روڈ میپ بنانے پر توجہ دینا تھے۔

خطاب کرتے ہوئے گلزار امام شمبے نے کہاکرپشن و ناانصافی نے کالعدم تنظیم میں شمولیت پر مجبور کیاتھا،تعلیم کے بعد ٹھیکیداری کا کام شروع کیا ،روزگار کمانا اور اپنے علاقے میں تعلیم عام کرنا چاہتا تھا،افہام و تفہیم سے ملکی مسائل کو حل کرنا ہے۔