بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے پرتشدد کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہ ہوں گے: روف حسن

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات روف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ مکروہ ہتھکنڈوں اور پرتشدد کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہ ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات روف حسن نے اپنے دفتر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے ایسی کارروائیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

روف حسن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شرپسند قوم کے سامنے مزید بے نقاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات روف حسن پر جی سیون مرکز اسلام آباد میں خواجہ سراوں نے بلیڈ سے حملہ کیا تھا جس میں ان کا چہرہ زخمی ہو گیا تھا۔