نان فائلرز کی 3500 سمیں بلاک،کچھ بحال،ایف بی آر نے تصدیق کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نان فائلرز کی 3500 سمیں بلاک،کچھ بحال،ایف بی آر نے تصدیق کردی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیان میں کہا2 ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے 3500 سمیں بلاک کی گئیں،بعض کی جانب سے ریٹرن فائل کرنے پرسمز بحال کردیں،ترجمان نے نام لیے بغیر کہاایک ٹیلی کام کمپنی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے لیا ۔