لاہور: (اپنے نمائندے سے) صدر مملکت نے معروف مذہبی سکالر علامہ راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کاچیئرمین مقررکردیا، وزارت قانون وانصاف نے تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا،راغب نعیمی اس وقت کئی پوزیشن پرخدمات سرانجام دے رہے ہیں،لاہور میں معروف دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اورمتحدہ علما بورڈ پنجاب کے چیئرمین ہیں،پنجاب زکوٰة کونسل کے ممبر بھی رہے ،دینی تعلیم دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہورسے حاصل کی۔
راغب نعیمی گورنمنٹ کالج کے گریجویٹ ،پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں،ملک وبیرون ملک بیسیوں کانفرنسز میں مقالات پیش کرچکے ہیں،تعلیم کے فروغ،امن وامان کے قیام اوربین المذاہب ومسالک کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے حال ہی میں دینی،تعلیمی وسماجی خدمات کے اعتراف میں صدرمملکت کی جانب سے ”ستارہ امتیاز“سے نوازا گیا ۔
راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر



















