ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی:امریکہ

واشنگٹن(مشرق نیوز) امریکہ نے کہاہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے امریکہ سے مدد طلب کی تھی تاہم امریکہ لاجسٹک وجوہات کی بنا پر ایران کی درخواست کو قبول کرنے سے قاصر رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران مدد فراہم کرنے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔انہوں نے کہا کہ 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر خراب موسم میں استعمال کرنے کے فیصلے کی ذمہ دار ایرانی حکومت ہے۔میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایران پر لگائی پابندیوں کیلئے بالکل معذرت نہیں کریں گے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت نے اپنے ہوائی جہاز کو دہشت گردی کو سپورٹ کرنے کیلئے استعمال کیا، ایرانی حکومت پر پابندیاں جاری رکھیں گے۔