لاہور:(اپنے رپورٹر سے)بشکیک میںطالبات کی عزتیںغیرمحفوظ ،حالات کنٹرول میں نہیں، جھوٹ بولا جارہا ہے،وطن واپس پہنچنے والے طلبہ پھٹ پڑے۔
طلبہ نے روداد سناتے ہوئے کہا13 تاریخ کو مصری طلبا کی مقامی لڑکوں سے لڑائی ہوئی، فوٹیج لیک ہونے پر مقامی افراد نے پلاننگ سے حملہ کیا،پولیس بھی مقامی لوگوں کو مدد فراہم کر رہی ہے، ہنگامہ آرائی کرنےوالوں کو پاکستانی طالبعلموں کے ہوسٹلز کا بتایا گیا،ہجوم نے لڑکیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، بشکیک کے حالات بالکل بھی نارمل نہیں ،ائیرپورٹ اعتماد کے لوگوں کی گاڑیوں میں پہنچے، جاننے والے مقامی افراد پر بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
عماد،اسامہ ودیگر نے کہا بشکیک کے حالات بہت زیادہ خراب ہوچکے ،پاکستانی حکومت کوئی مدد نہیں کر رہی، 90 ہزار والی ٹکٹ ایک لاکھ 25 ہزار روپے میں مل رہی ہے،اپنی مدد آپ کے تحت نکل رہے ہیں،صرف جان بچانے کےلئے پاکستان واپس پہنچے ، زندہ رہے تو ڈگریاں لے لیں گے۔
لاہور پہنچنے والے طلبہ پاکستانی سفیر حسن علی صیغم کے روئیے پر شدید نالاں نظر آئے،طلبہ نے کہاکرغستانیوں کے تشدد کادکھ تو دل میں موجود ہے لیکن زیادہ دکھ تب ہوا جب کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے کہا حالات نارمل ہیں،جھوٹ بولا گیا،سکیورٹی اہلکاروں کے گشت کے باعث کچھ علاقوں میں صورتحال بہتر ہے لیکن مقامی دکاندار غیر ملکی طلبہ کو سامان فروخت نہیں کررہے،ہاسٹل و گھروں سے بے دخل کیا جارہا ہے۔
طالبات کی عزتیں غیرمحفوظ ،حالات کنٹرول میں نہیں،طلبہ پھٹ پڑے



















