کندیاں:(نامہ نگار)ملک محمد فیروز جوئیہ چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ میانوالی اور اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہسپتال کے وارڈز میں جا کر مریضوں سے مفت ادوایات کے بارے میں دریافت کیا۔
ہسپتال میں صفائی کی بہتر صورتحال کی تعریف کی اور کولنگ کے نظام کی بہتری پر ہسپتال کی انتظامیہ کو سراہا ٹرامہ سینٹر اور ایمرجنسی کی تعمیر کے بارے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے بریفنگ لی اور فیصلہ کیا کہ حکومت پنجاب اور این جی اوز سے مل کر نئے بلاکس کی تعمیر جلد از جلد کرائی جائے گی۔اور آر ایچ سی کندیاں کو ٹی ایچ کیو کا درجہ اور بی ایچ یو ہرنولی کو آر ایچ سی کا درجہ دلوانے کے لے جلد از جلد رپورٹ بنوانے کے لے کہا۔تمام عملے کو عوام کی صحت کی حفاظت دل و جان سے کرنے کی تلقین کی اور اسی کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ کو بہترین کارکردگی کی بنا پر خراج تحسین پیش کی۔
اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں کا دورہ



















