شہریوں کو مستقل ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

اوکاڑہ:(شہروز علی) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ فرخ عتیق خان نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ کے بڑے مسائل فراہمی آب اور نکاسی آب ہیں جن پر عملی طریقہ کارسے کام کر کے شہریوں کو مستقل ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔عوام اپنی ذمہ داری قبول نہیں کرتی بلکہ اپنی تمام تر امیدیں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ لگائے رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروفیشنل جرنلسٹ گروپ سے تعارفی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انفارمیشن آفیسر سلمان شاہ بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر فرخ عتیق نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا میڈیا مثبت رول پلے کرتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کرے مسائل کو حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ڈپٹی کمشنر فرخ عتیق نے کہا کہ یہ سچ ہے ہر جگہ مافیاز موجود ہیں لیکن ہم نے کرپشن کے ناسور کے خاتمہ سمیت ان مافیاز کے خلاف بھی کاررواءکرنی ہے۔ہیلتھ سیکٹر اور میونسپلٹی کے مسائل کے حل کے لیے بھی کام کرنا ہے ان کا کہنا تھا میونسپلٹی کے مسائل حل کرنے کا واحد طریقہ ان کی ارننگ بہتر بنانا ہے جس کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں لوڈ کم کرنے کا واحد حل صاف پانی کی فراہمی ہے جس کے لیے میگا پروجیکٹ کے تحت ہرائیویٹ سیکٹر سے معاہدہ کر کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا ارداہ ہے۔جس کے لیے مربوط طریقہ کار سے حکمت عملی مرتب کر کے کام کیا جائے گا پہلے مرحلے میں 5200گھروں کو صاف پانی کی فراہمی کی جائے گی جس کا دائرہ کا مزید بڑھا دیا جائے گا۔ڈی سی فرخ عتیق نے کہا کہ میں شعبدہ بازی کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتا ہوں پوری ایمانداری اور کوشش سے شہرہوں کے مسائل حل کروانے کی کوشش کروں گا۔