اسلام آباد (بیورو رپورٹ) انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف پاکستان کی پروفیشنل اکاو¿نٹنٹس اِن بزنس کمیٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں ”ذمہ دارانہ ترقی: جدت طرازی، روشنی اور انضمام“کے موضوع پر سی ایف او کانفرنس 2024 منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں پائیدار اقتصادی ترقی کی تشکیل میں ذمہ دارانہ پیشرفت کے اہم کردار پر زور دیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ترقیاتی ایجنڈے میں احتساب، شفافیت اور شمولیت کو یقینی بناتے ہوئے ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے جدید حکمت عملی، روشن خیالات اور مربوط نقطہ نظر کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیکرکہا کہ پاکستان کی کامیابی کیلئے امن، سیاسی استحکام اور مسلسل اصلاحات ناگزیر بنیادیں ہیں اور اس تبدیلی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں CFO,s اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر ICAP کے صدر فرخ رحمن نے اپنے خطاب میں ایک محتاط نقطہ نظر کے ساتھ ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مستحکم اور ادارے کے طویل مدتی وژن سے ہم آہنگ مطابقت رکھنے والی اخلاقی وسعت پائیدار کامیابی کیلئے سب سے اہم ہیں۔ آئی کیپ کونسل کے رکن مقبول نے ”سی اے پاکستان اور ا±س کا تعاون“ کے عنوان سے اپنی پریزنٹیشن میں سماجی و اقتصادی منظر نامے پر چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس کے گہرے اثرات کو نہات خوش بیانی کے ساتھ واضح کیا۔ ”وژن سے ویلیوتک: CFO,sسے ترقی میں پیشرفت“ کانفرنس میں توقع کے مطابق انتہائی دلچسپ موضوع پر پینل مباحثے میں معزز مہمانوں نے شرکت کی جنہوں نے ابھرتے ہوئے مالی منظر نامے کو آگے بڑھانے اور تنظیمی ترقی میں پیشرفت کیلئے اہم معلومات،سٹرٹیجک نقطہ نظر اور قابل عمل حکمت عملی پیش کیں۔ مہمانوں میں آئی کیپ این آر سی کے چیئرمین انیل پیٹر، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت، ٹرانسفارمیشن سپیشلسٹ آمنہ زیدی اور اینگرو انفرا شیئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، علی عمران چوہدری بھی شامل تھے۔ ”روشن سرمایہ کاری“ کے موضوع پر ہونے والے مکالمے کے پینل کے معززشرکاءنے جدید حکمت عملی، بصیرت افروز تجزیوں اور دور اندیشی کے طریقوں پر غور کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکے، خطرات کم کئے جا سکیں اور سرمایہ کاری کے بدلتے ہوئے منظرنامے میں پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ کانفرنس میں شرکت کرنیوالے معروف صنعتی ماہرین اور کاروباری پیشہ ور افراد کو ابھرتے ہوئے کاروباری اور مالیاتی مسائل پر تبادلہ خیال، بحث اور عملی حل تلاش کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔
کامیابی کیلئے امن، سیاسی استحکام اور مسلسل اصلاحات ناگزیر ہیں: احسن اقبال



















