پٹرول15.39، ڈیزل7.88 ،مٹی کاتیل9.86 روپے لٹر سستا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت کاعوام کو بڑا ریلیف،پٹرول15.39،ڈیزل7.88،مٹی کاتیل9.86،لائٹ آئل 7.54روپے لٹر سستا،وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نئے نرخوں کااطلاق 15روز کیلئے ہوگا ،قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول273.10،ڈیزل274.08،مٹی کاتیل173.48اور لائٹ آئل 161.17روپے لٹر ملے گا۔