فیصل آباد: (بیورورپورٹ)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے بڑی عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو ضمانت مل گئی ، ملکی بربادی کی سب سے بڑی وجہ آئین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے۔
فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا جب تک معاشرے میں امن، انصاف نہیں ہو گا، انقلاب نہیں آ سکتا، سچ یہ ہے 8 فروری کا انتخاب پی ٹی آئی جیت چکی ،اپوزیشن کا اتحاد ذاتی فائدے کےلئے نہیں ، ملک میں مہنگائی حد سے زیادہ ہو چکی ،تمام فیصلے عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں، کسی کو گالیاں دینے نہیں آئے، جب ملک میں انصاف ہو گا تو حقیقی انقلاب آئے گا۔
بربادی کی بڑی وجہ آئین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے: محمود اچکزئی



















