سانحہ 12 مئی کو 17 برس بیت گئے، متاثرین انصاف کے متلاشی

کراچی:(بیورورپورٹ)سانحہ 12مئی کو 17 برس بیت گئے، لواحقین بدستور انصاف کے متلاشی ہیں،معاملے پرکئی کمیشن بنے، سماعتیں ہوئیں نوٹسزلیے گئے لیکن ذمہ داروں کو سزا ملنا خواب ہی رہ گیا۔

واضح رہے 12 مئی 2007 کراچی کی تاریخ کا بدترین دن ہے اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چودھری کراچی بار سے خطاب کےلئے شہر قائد پہنچے لیکن ایئرپورٹ پر ہی روک دیا گیا ،عدلیہ بحالی تحریک کے دوران کراچی میں 50 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار ا گیا۔