فیصل آباد: زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو لاکھوں کے جرمانے

فیصل آباد :(صداقت علی) محکمہ ماحولیات کی ٹیموںنے ایکشن لیتے ہوئے چار بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے پر 8 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک بھٹہ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے بتایا کہ ٹیموں نے چک237 گ۔ب بچیکی بچیانہ روڈ،چک 656 / 7 ، چک566 گ۔ب میں بھٹوں کو بند کراکر مالکان کو 2/2 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ چک 3 ج۔ب بائی پاس سرگودھا روڈپرپنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول رولز کی خلاف ورزی پر بھٹہ کے مالک کے خلاف تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ درج کرادیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کسی بھٹہ کو نہیں چلنے دیں گے۔