شہدا ،خاندانوں کیلئے خصوصی تقریب،ملک بھر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلیاں

اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ (نمائندگان،رپورٹنگ ٹیم)وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام شہدا کو خراج عقیدت اور خاندانوں سے اظہار یکجہتی کےلئے جناح کنونشن سینٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

، تقریب کا عنوان ”بے حرمتی ان کی گوارا نہیں، ہونے دینا اب دوبارہ نہیں“ تھا، شہداءکے لواحقین تقریب میں شرکت کےلئے پہنچے تو وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی نشست سے اٹھ کر استقبال کیا،تقریب میں گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے نغمہ پیش کیا گیا ،میڈم نور جہاں کا پاک فوج کی عقیدت میں گایا ہوا نغمہ ”اے پتر ہٹاں تے نئی وکدے“ گلوکارہ ہادیہ ہاشمی نے پیش کیا،شیراز اپل نے اپنا گیت گنگنایا۔

تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین، سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، پی آئی او مبشر حسن، پاک فوج، پولیس اور سکیورٹی اداروں کے افسروں، جوانوں ،شہدا کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دوسری جانب ملک بھر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں،شہر شہر عوام کا سمندر امڈ آیا،فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،شرکاءنے کہا 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے،گھناو¿نے عمل میں شامل شرپسند اور ملک دشمن عناصر کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے،فوج ،شہداماتھے کا جھومر ہیں،یاد گاروں کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے، سانحہ 9 مئی کو ایک سال بیت گیا مگر تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں،مجرموں کیلئے کوئی معافی نہیں۔