اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کسٹم افسر ایف بی آر میںمعطلی و تبادلوں کیخلاف قراردا د لے آئے۔
ایسوسی ایشن آف کسٹم افسروںکی ایگزیکٹو کمیٹی کو جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیاافسروں کے اجتماعی مفادات و ساکھ کی حفاظت ایسوسی ایشن کی ذمہ داری ہے،تمام سرکاری ملازمین سول سرونٹس ایکٹ کے تحت تحفظ کے حقدار ہیں، ایف بی آر افسروں کی پروفائلنگ غیر مناسب عمل سے کی گئی ،ایف بی آر اور افسروں دونوں کی ساکھ کو داغ دار کیا جا رہا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا مورال کو نقصان پہنچانے کےلئے میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، موجودہ معاشی صورتحال میں افسروں کے حوصلے بلند ہونا ضروری ہیں،موجودہ حالات متقاضی ہیں افسر محصولات کے اہداف کو پورا کرنے پر توجہ دیں۔
کسٹم افسروں کی ایف بی آر میں معطلی و تبادلوں کیخلاف قراردا د



















