اسلام آباد: ( ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی بی کی بنچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج کر دی۔
جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں بنچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست پر سماعت کی۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا آئی بی آڈیو لیکس کیس میں بنچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔
جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ، آرڈر آئے گا تو آپ کو مل جائے گا۔
عدالت نے کہا آرڈر میں ڈائریکٹر جنرل آئی بی کو نوٹس کیا ہے کیوں نا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، آرڈر میں پوچھا گیا ہے کس نے درخواست دائر کرنے کی اتھارٹی دی تھی؟
جسٹس بابر ستار نے کہا آپ نے جو جواب دینا ہے وہ آرڈر آنے کے بعد دے دیجئے گا۔
بعد ازاں عدالت نے آئی بی کی جانب سے بنچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج کر دی۔
آڈیو لیک کیس: آئی بی کی بنچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج



















