اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا روانہ

لاہور (مشرق نیوز) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا روانہ ہوگئی۔ عماد بٹ کی قیادت میں18 رکنی ٹیم کے ہمراہ طارق بگٹی ، رانا مجاہد اور 5 رکنی مینجمنٹ بھی ملائیشیا روانہ ہوئی۔
مینجمنٹ میں رولینٹ آلٹمنز ہیڈ کوچ ذیشان اشرف، منیجر محمد عثمان، اسسٹنٹ کوچ ندیم لودھی، ویڈیو انالسٹ محمد وقاص اور فزیو تھراپسٹ شامل ہیں۔ اذلان شاہ ٹورنامنٹ کا 4 مئی سے ایپو میں آغاز ہو رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم افتتاحی روز میزبان ملائیشیا کے خلاف میدان میں اتریگی۔ پاکستان کا دوسرا میچ 5 مئی کو جنوبی کوریا سے ہوگا جبکہ 7 مئی کو جاپان اور 8 مئی کو کینیڈا سے مقابلہ ہوگا،10 مئی کو نیوزی لینڈ کی ٹیم مدمقابل ہوگی۔ ایونٹ کا فائنل 11 مئی کو ہوگا۔