دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان کل ہو گا

لاہور (مشرق نیوز) دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کل جمعرات کو کیا جائیگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریگی۔پاکستان ٹیم 10، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں میچز کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچز 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حارث رو¿ف سکواڈ میں جگہ بنائیں گے، وہ کندھے کی انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ذرائع نے بتایا کہ عثمان خان کو بھی مزید موقع دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ محمد رضوان پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔