ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس: اعظم خان،منظور کیانی سمیت 8 نام ای سی ایل سے خارج

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وفاقی کابینہ کی سفارش پر 190 ملین پاونڈکرپشن کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دےدی گئی،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب کی سفارش پر نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دی جس کے بعد 190ملین پاونڈ کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے،جن افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ان میں سابق سیکرٹری ٹو وزیراعظم اعظم خان، راجہ منظورکیانی اور عارف رحیم شامل ہیں،ان کے علاوہ نوید اکبر، سکندر حیات ، نثار محمد، غلام حیدر اورعارف نذیر بٹ کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دئیے گئے ہیں،ذرائع نے مزید کہا 190 ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی ، فرح گوگی اورذلفی بخاری کے نام ای سی ایل میں رہیں گے دوسری جانب 190ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کیخلاف مزید 4گواہوں کی بیانات قلمبند ایک پر جرح مکمل کرلی گئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،عدالت نے ریفرنس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔