اسلام آباد،لاہور :(بیورورپورٹ،ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے جمہوریت کو مضبوط کرنے کےلئے مذاکرات ناگزیر ہیں، طاقت کی دھمکیوں سے کسی کو فائدہ ہوا نہ ہوگا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا علی امین گنڈا پور نے پہلی بار اسلام آباد پر قبضے کی بات نہیں کی، ایسی باتوں کا نتیجہ پہلے بھی عوام کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کا رویہ قوم دیکھ چکی، عدالتی معاملات عدالت اور سیاسی معاملات ڈائیلاگ سے حل کرنے چاہئیں،وزیر قانون نے کہاگندم خریداری پر قائم سپیشل کمیٹی 3دن بعد رپورٹ پیش کرے گی، معاملہ حل کیا جائے گا۔
دریں اثناایوان قائداعظم نظریہ پاکستان جوہر ٹاﺅن میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہاتعلیم کے بغیر دنیا کی کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، تعلیم انسان کی شخصیت کو نکھارتی ہے،پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ،سکالرز ملک وبیرون ممالک علم کا نور پھیلا رہے ہیں،یکساں نظام تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے، 2الگ نظام تعلیم رائج ہونے سے فاصلے بڑھے ہیں ،نظام تعلیم کی کامیابی کیلئے خوبصورت عمارت کی نہیں بلکہ ہنر مند استاد کی ضرورت ہوتی ہے جو کامیابی کا ماڈل ہوتا ہے،تعلیم و صحت کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















