وزیراعظم کاکسانوں کیلئے بڑا اقدام،گندم کی فوری خریداری کاحکم دےدیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کیلئے بڑا اقدام، شکایات پر سخت نوٹس لیکر گندم کی فوری خریداری کاحکم دےدیا،وزیراعظم نے کسانوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے قدم اٹھایا۔

شہباز شریف نے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8ملین میٹرک ٹن کردیا ،وزیر اعظم نے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے،شہبازشریف نے کہاگندم کی خریداری کیلئے پاسکو شفافیت و کسانوں کی سہولت کو ترجیح دے۔