لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)نیوزی لینڈ کی ”بی“ٹیم نے چوتھے ٹی20میں بھی شاہینوں کو پچھا ڑ دیا۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، اوپنر ٹم رابنسن نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 ،زمان خان، افتخار ،عامر اور اسامہ میر نے ایک ایک شکار کیا۔
ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ ابتدا سے ہی مشکلات کاشکار رہی،اوپنر صائم ایوب،کپتان بابراعظم ،عثمان خان ،شاداب ،افتخار سمیت تمام بیٹر کابلا رنز اگلنے میں ناکام رہا،فخر61رنز بناکر ٹاپ سکوررہے ،آل راﺅنڈ عماد وسیم بھی ٹیم کی کشتی پار نہ لگاسکے،پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں174رنزتک محدودرہی اور نیوزی لینڈ نے میچ4وکٹوں سے جیت لیا۔
نیوزی لینڈ کی ”بی“ٹیم نے چوتھے ٹی20میں بھی شاہینوں کو پچھا ڑ دیا



















