سیالکوٹ: (رانا سلیم اختر) تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ فارم 47کی پیداوار حکومت نے ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے۔ فارم 47کی پیداوار حکومت نے ملک تباہی کے دھانے لا کھڑا کیا ہے مہنگائی،دہشت گردی اور بری گورننس نے ملک کا نظام تباہ اور عوام کا جینا محال کردیا ہے ایسی صورتحال میں فارم 47کی پیداوار حکومت کا جانا اٹل ہو چکا ہے عمران خان جلد رہا ہوکر عوام کے درمیان میں ہونگے ملک پر تحریک انصاف کی عوامی اور حقیقی حکومت قائم ہوگی اور عوام کا راج ہوگا ۔
ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا عمران خان پاکستان ہی کا لیڈر نہیں بلکہ امت مسلمہ کا عظیم لیڈر ہے ۔ پاکستان کے غیور عوام جانتے ہیں کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو معاشی دلدل سے باہر نکال سکتے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی تک احتجاجی تحریک جاری رکھے گی ۔فارم 45 کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی عوامی ایم این اے ریحانہ امتیاز ڈار نے یونین کونسل ماڈل ٹاون کے رہنما منیب کی ہمشیرہ کی شادی جبکہ یونین کونسل فتح گڑھ میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالوہادی کے دعوت ولیمہ میںشرکت کے موقع پر گفتگو میں کیا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل فتح گڑھ کے رہنما میاں عامر حبیب، میاں روف منیر کے علاوہ ودیگر موجود تھے۔ ریحانہ امتیاز ڈار شادی میں شرکت کے موقع پر دولہا ،دلہن کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ تبارک تعالیٰ شادی کے بندھن میں باندھنے والے دولہا اور دلہن کو صدا خوش و آباد رکھے۔
حکومت نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،ریحانہ امتیاز ڈار



















