اسلام آباد:(بیورورپورٹ) نکاح نامے کی شرائط و ضوابط یا کسی کالم میں ابہام یا شک ہو تو فائدہ بیوی کو دیا جائے گا،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے 10صفحات پر مشتمل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔
فیصلے میں کہا گیا طے شدہ قانون ہے معاہدے میں کوئی ابہام ہو تو فریقین کے اصل ارادے سے جانچا جاتا ہے، عدالتوں کو نکاح نامے کی شرائط و ضوابط کی تشریح کرنے سے قبل اس بات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے کیا نکاح نامے میں شرائط و ضوابط طے کرنے سے قبل دلہن کو رضامندی ظاہر کرنے کی مکمل آزادی تھی؟۔
سپریم کورٹ نے کہا نکاح نامے میں شرائط و ضوابط طے کرنے سے قبل دلہن کو رضامندی ظاہر کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے اگر نکاح نامے کی شرائط و ضوابط یا کسی کالم میں ابہام یا شک ہوا تو فائدہ بیوی کو دیا جائے گا۔
نکاح نامے میں ابہام یا شک پر فائدہ بیوی کو دیا جائےگا: سپریم کورٹ



















