واسا انتظامیہ لیبر یونینز کے سامنے بے بس، او پی ایس داروغہ کی ذمہ داریاں مختلف کیڈرز کے درجنوں مسلمان ملازمین کے سپرد

لاہور (قمر عباس نقوی) واسا انتظامیہ لیبر یونینز کے سامنے بے بس، درجنوں مختلف کیڈرز کے مسلمان ملازمین کو آن پے سکیل داروغہ کی کاغذی ذمہ داریاں سونپ دیں، آپریٹرز ٹیوب ویلز کی بجائے شکایات سنٹرز پر کلرک تعینات، متعدد سیاسی ملازمین مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے نام پر ڈیوٹی سے غائب، لیبر قائدین پشت پناہی میں مصروف۔ تفصیلات کے مطابق واسا لاہور میں سیاسی ملازمین پر نوازشات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایڈمن ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر انتظامی افسران کی جانب سے متعدد ٹاﺅنز میں چھوٹے سکیل کے ملازمین کو غیرقانونی طور پر سکیل ایک سے سکیل 4 اسسٹنٹ سپروائزر اور ٹیوب ویلز آپریٹرز کو متعلقہ سب ڈویژن میں نکاسی اور فراہمی آب کی عوامی شکایات سنٹر پر بطور کلرک تعینات کررکھا ہے جس سے حقدار کی حق تلفی ہورہی ہے جبکہ انتظامیہ لیبر یونینز کے رہنماﺅں اور درباری ملازمین کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ عرصہ دراز سے سیاسی ملازمین کو نوازا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے فتح گڑھ سب ڈویژن سے مکینیکل ہیپلر نور احمد سکیل 1نے آن پے سکیل اسسٹنٹ سپروائزر سکیل 4کے آرڈر مغلپورہ سب ڈویژن میں چوکیدار مہر آصف ،ٹیوب ویل آپریٹر سرفراز ،دھرمپورہ سے قمر ،راجہ شوکت ،تاجپورہ سے مکینیکل ہیلپر خرم ، آپریٹر ڈاکٹر حلیم شادی پورہ سے رانا تنویر اچھرہ سب ڈویژن سے آپریٹر امجد، فیصل انصاری ،گرین ٹاﺅن سب ڈویژن سے اقرار خان انار کلی سب ڈویژن میں آپریٹرز ذیشان گجر اور عرفان شملہ ہل نذیر ،آصف چوکیدار ،منیر آپریٹر کو دروغہ گلشن راوی سب ڈویژن میں ٹیوب ویل آپریٹرز میں عمیر ،فرخ اور عقیل گلبرگ سب ڈویژن میں محسن شاہ ،عاصم ،حافظ محبوب کمپلین کلرک مصری شاہ سب ڈویژن ٹیوب ویل آپریٹرز فیصل ،عمران مشتاق ،میر معین ،ملک شفیق کو داروغہ شاد باغ سب ڈویژن میں آپریٹرز اسد مرشد ،عثمان مسعود ،،محمد سہیل بلا ،احمد گجر پورہ سب ڈویژن میں آپریٹرزعثمان قادری ،عتیق ضیاء،وکی باغبانپورہ سب ڈویژن میں آپریٹرز عدنان ،عمران صادق کو ڈیلی رپورٹ ایک گھنٹہ ڈیوٹی سلطان محمود آپریٹر سروے ڈیوٹی چوکیدار شیخ عمیر اسلام پورہ سب ڈویژن ٹیوب ویل آپریٹرز فرید بٹ ،اطہر ،خرم ،ورک چارج احمد اور ارسلان راوی روڈ سب ڈویژن میں ڈرائیور جبار کو ڈیزل انچارج مزنگ میں آپریٹر محسن محمود ،نذیر چوکیدار آصف شاہدرہ سب ڈویژن میں مکینیکل ہیپلر رفاقت اور آپریٹر تہور شہزاد ،کاشف گجر سٹی سب ڈویژن میں یوسف ٹیوب ویلز آپریٹر کو ڈیزل انچارج اور دروغہ کا چارج دے رکھا ہے اسی طرح مختلف سب ڈویژنز میں غیر قانونی طور پر سیاسی ملازمین کو دروغہ اور کمپلین کلرک کے کیڈر پر ذمہ داری دے رکھی ہے جس سے سیور مین سمیت کلریکل سٹاف کی حق تلفی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق درجنوں سیاسی ملازمین آن پے سکیل احکامات کروانے کے بعد ڈیوٹی کرنے کی بجائے ذاتی مصروفیات پر توجہ دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ میں سینکڑوں سیور مین سالہا سال سے نکاسی آب کے نظام کو بحال رکھنے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیںلیکن ان کی حق تلفی کرتے ہوئے ان کی اپ گریڈیشن سمیت آن پے سکیل داروغہ تعینات نہیں کیا جا رہا۔ ماضی میں ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی آپریشن سمیت ایڈمن ڈائریکٹوریٹس سے مختلف سیاسی ملازمین کو آن پے سکیل بنیادی سکیل سے دیگر بڑے سکیل کے احکامات کئے گئے ہیں جو کہ تاحال قائم ہیں جبکہ گزشتہ ایم ڈی واسا کی جانب سے آن پے سکیل سب انجینئرز کو ان کے بنیادی کیڈرز پر کام کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جس پر عدالتی جنگ میں محکمہ کو فتح ملی جو تاحال قائم ہیں جبکہ دیگر سیاسی ملازمین جو کہ آن پے سکیل غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں ان احکامات کو واپس نہیں لیا جاسکا، مزید تفصیلات پر مبنی نشاندہی کی جائیگی۔