اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ہے آئی ایم ایف قرض کےلئے آخری راستہ ہوتا،طویل مدتی پروگرام ناگزیر ہے،جون تک زرمبادلہ ذخائر 9سے10ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، رواں ہفتے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے آخری قسط جاری ہوجائےگی،آئی ایم ایف قرض پروگرام میں ہوں تو کوئی پلان بی نہیں ہوتا،زراعت کی جی ڈی پی 5فیصد سے بڑھ رہی ہے،توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، نقصانات کم کرنے کےلئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اورنگزیب نے کہا پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور زراعت کا شعبہ بھی 5 فیصد سے گروتھ کررہا ہے،زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا ،جون تک ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، آئی ایم ایف کےساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے کیونکہ آئی ایم ایف قرض کےلئے آخری راستہ ہوتا ہے۔
اورنگزیب نے کہاحکومتی اقدامات کے باعث ٹیکس وصولی بڑھ گئی،کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوا ، پالیسی ریٹ برقرار رکھا گیا ، مالی سال 2024 میں جی ڈی پی میں اضافے کی توقع ہے، کرنٹ اکاونٹ ،مالیاتی خسارے کو مناسب حدود میں رکھنے کے اہداف رکھے ہیں،حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، توانائی شعبے میں اصلاحات اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ضروری ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاآئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ جون یا جولائی میں ہونے کاامکان ہے،ٹیم مئی کے وسط میں آئےگی،24 ویں آئی ایم ایف پروگرام میں جا رہے ہیں اورکوئی پروگرام ہوگا کہنا قبل از وقت ہے،آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کا ہے ،کوئی کچھ نہیں کرا رہا ، بجلی و گیس کی قیمتوں پر اپنی ترجیحات ہیں،تاجروں کی رجسٹریشن سکیم کا آنے والے دنوں میں دیکھیں گے۔
دریں اثناقومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہاایوان میں بتانا چاہتا ہوں ، عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے،دیئے بغیر اب گزارہ نہیں ، آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک کےساتھ مذاکرات کیے ،تمام ممالک پاکستان کی معاشی کامیابی چاہتے ہیں،پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، ایگریکلچرل جی ڈی پی 5 فیصد پر بڑھ رہی ہے، زراعت ،آئی ٹی کو کیسے سہولیات دینی ہیں ،رواںسال 3.3 ارب ڈالر کی سافٹ ویئر ایکسپورٹ ہوگی۔
IMF قرض کےلئے آخری راستہ،عوام کو اب ٹیکسز دینا پڑیں گے،وزیر خزانہ



















