ایران کےساتھ تجارتی معاہدے،امریکہ نے پابندیوں کی دھمکی دےدی

واشنگٹن،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایران کےساتھ تجارتی معاہدے،امریکہ نے پاکستان کو پابندیوں کی دھمکی دےدی۔

،محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاک ایران تجارتی معاہدوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایران کےساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تہران سے تجارتی معاہدوں پر غور کرنےوالوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے، ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہے،پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکہ کے مفاد میں نہیں تو واشنگٹن کا مفاد ہے پاکستان کا نہیں،ایرانی صدر کا دورہ اس لیے اہم ہے کچھ عرصہ پہلے دونوں ممالک میں کشیدگی ہوئی تھی، کشیدگی سے ہوئے نقصان کے ازالے کےلئے اقدامات ضروری ہیں،پاک چین تعلقات 70 دہائیوں سے مضبوط رہے ہیں۔