چنیوٹ:(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن چنیوٹ کی غفلت کے باعث اعظم طارق شہید پارک خستہ حالی کا شکار پارک میں پانی نہ ملنے کے باعث گھاس سوکھ گئی جبکہ بیٹھنے کے بنچ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ۔
شہر کے گنجان آباد علاقہ محلہ لاہوریگیٹ میں واقعہ اعظم طارق شہید پارک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا ایم سی عملہ کی کوتاہی کے باعث پارک میں لگی ہوئی قیمتی گھاس تباہ ہو گئی جبکہ پارک میں آنے والے افراد خواتین اور بچوں کیلئے بیٹھنے کیلئے بنائے گئے بنچ ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ پارک کی خوبصورتی کیلئے پارک میں لگایا فوارہ سسٹم ناکارہ جبکہ قیمتی چھتریاں ٹوٹ گئی۔
اعظم طارق شہید پارک کی دیکھ بھال کیلئے عملے کا فقدان ہے اورلوگوں کیلئے پینے کے پانی کا کوئی بندوبست نہ ہے شہری و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا سے اعظم طارق شہید پارک کی خستہ حالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
چنیوٹ انتظامیہ کی غفلت، اعظم طارق شہید پارک خستہ حالی کا شکار



















