اسلام آباد،واشنگٹن:(بیورورپورٹ،بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے کہاہے توانائی شعبے میں اصلاحات کیلئے مزید کام کی ضرورت ،معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان جب کہے گا فنڈ مہیا کردینگے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے حکام نے مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کی معاشی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاایس بی اے کا آخری جائزہ مکمل کرلیا اب بورڈ کے سامنے منظوری کیلئے پیش کیا جائےگا،سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے بعد پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کو شدید اقتصادی عدم توازن دور کرنے اور معاشی استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے گی، میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنا اوربجٹ خسارے کی سطح کو کم کرنا ضروری ہے۔
حکام نے کہاریونیو کی صورتحال کو بہتر بنا کر مالیاتی صورتحال کو مضبوط بنانے پر کام جاری رکھا جائے، محصولات میں اضافہ حکومت کو قرضوں کی صورتحال سے نمٹنے کی اجازت دے گا،آئی ایم ایف کے سماجی مدد فراہم کرنے کے منصوبے میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، پاکستان جب کہے گا فنڈ مدد فراہم کیا جائے گا، پاکستان کے دو طرفہ شراکت دار بھی اضافی مالی مدد فراہم کرنے کے پروگرام کے منتظر ہیں۔
دریں اثنا آئی ایم ایف نے مشرق وسطی اور وسط ایشیائی ممالک پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے فلسطین ،اسرائیل تنازع سے خطے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے،کشیدگی کا خطے کے دیگر ممالک پر بھی اثر پڑے گا، پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا2024 میں پاکستان کی شرح نمو 2023 سے بہتر رہے گی،2023 میں کمزور مالی پالیسی، بجلی و گیس ٹیرف میں اضافے سے مہنگائی بڑھی، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے دباو¿ کا سامنا ہے،قرض اور یورو بانڈ کےلئے بڑی ادائیگی کرنا پڑی، مقامی ادائیگی کےلئے بینکوں سے زیادہ قرض لینا پڑا، پاکستانی بینکوں نے حکومت کو سب سے زیادہ قرض دیا ہوا ہے۔
آئی ایم ایف نے کہاپاکستان اخراجات ،سبسڈی میں کمی، ٹیکس چھوٹ ختم اور ٹیکس وصولی بڑھائے،تجارتی انفراسٹرکچر کی بہتری سے برآمدات میں 8فیصد اضافہ ممکن ہے، پاکستان اپنے ریگولیٹری نظام کو بہتر بنا کر برآمدات میں 6فیصد تک اضافہ کرسکتا ہے،رپورٹ میں کہا گیامعاشی بحالی میں مسلح تنازعات، پٹرولیم مصنوعات کی درآمد و دیگر ڈھانچہ جاتی مسائل حائل ہیں، رواں سال حکومتی اداروں کی مالی ضروریات پورا کرنا پاکستان کےلئے بڑا چیلنج ہے۔
دوسری جانب واشنگٹن میں پاکستان کی معاشی ٹیم نے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے معاشی حکام سے غیررسمی مشاورت کی ،حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں ،دوست ممالک کے معاشی حکام سے معاشی ٹیم کی غیررسمی مشاورت نئے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کی گئی،عالمی مالیاتی اداروں کے حکام نے معاشی ٹیم کو طویل کی بجائے مختصرمدت کے پروگرام کا مشورہ دےدیا،عالمی مالیاتی ادارو ںنے مشورہ دیاٹیکس نظام ڈیجیٹلائز ،ہر قسم کے ریلیف ختم ،مالی خسارہ کم کرنے کیلئے حکومتی کمپنیوں کی تیز رفتارنجکاری کی جائے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















