کراچی: ( ) کراچی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خودکش دھماکہ ، 2 دہشتگرد ہلاک ، 2 سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تمام غیرملکی شہری ایکسپورٹ پروسیسنگ زون جا رہے تھے نامعلوم افراد نے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں 5 جاپانی شہری سوار تھے، حملے میں تمام غیر ملکی شہری محفوظ رہے۔
ایس ایس پی نے کہا ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا، دوسرا پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
حکام کا کہنا ہے گاڑی کو موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جائے وقوعہ سے کلاشنکوف اور دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ۔
کراچی: غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش گاڑی حملہ، 2 دہشتگرد ہلاک



















