گوجرانوالہ: (چوہدری توصیف احمد)جعلی بلنگ کے نام پر کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر گیپکو کے خلاف کریک ڈاون۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کارروائی، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔
انکوائری مکمل ہونے پر گیپکو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔گیپکو کے 20 اہلکاروں و افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان بوگس اسکرولز کے ذریعے ادائیگی کی جعلی انٹریز کرتے تھے۔ملزمان کی جانب سے بینکوں سے موصول ہونے والے اصل بینک اسکرولز میں اضافی اندراجات کیے گئے۔ مذکورہ اسکرولز کو صارفین کے حوالہ نمبر کے حوالے سے پوسٹنگ/کریڈٹنگ کے لیے ہیڈ کوارٹر بھیجا جاتا تھا۔قومی خزانے کو سال 2023 کے دوران مجموعی طور پر 105 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
گرفتار ملزمان میں 5 ریونیو آفیسر، اسسٹنٹ مینیجر، 3 ایڈیشنل اسسٹنٹ مینیجر شامل۔گرفتار ملزمان میں 6 ڈویژنل اکاونٹ آفیسر اور 5 کمرشل اسسٹنٹ بھی شامل۔ گرفتار ملزمان میں عبدالخالق، محمد وسیم، محمد ریاض، بلاول عباس، قیصر محمود ، محمد اصغر، تاج انجم، نوید اکبر، فیصل اقبال، نوید اکبر، فیصل اقبال، وقاص احمد،محمد زبیر، محمد نعیم، غلام مرتضی، محمد عمران، محمد طیب، اسد رضا، محمد سعید، محمد عثمان، حافظ عمران اور سرفراز بٹ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان ریونیو آفس نمبر 1, 3 اور گیپکو ہیڈ کواٹر میں تعینات تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
جعلی بلنگ پر کروڑوں کاٹیکہ،گیپکو کے درجنوں افسر گرفتار



















