راولپنڈی:(بیورورپورٹ) پراسیکیوٹرزکاخصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز پر عدم اعتماد،9مئی کے ملزموں کو ریلیف دینے کاالزام عائد کرکے ریفرنس دائر کردیا۔
9مئی مقدمات کے تمام سرکاری پراسیکیوٹرز نے جج ملک اعجاز آصف پر عدم اعتماد کرتے ہوئے مقدمات ٹرانسفر کرانے کیلئے ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں ریفرنس دائر کیا اور موقف اختیار کیا جج راولپنڈی بار کے ہیں اورملزموں کے وکلا کو ریلیف دیتے ہیں ،سانحہ 9 مئی کے مقدمات ٹرانسفر کئے جائیں۔
ریفرنس دائر ہونے پر عدالت نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی سماعت روک دی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزموں پر فرد جرم ،چالان نقول کی تقسیم ٹل گئی۔
جج ملک اعجاز پر عدم اعتماد،9مئی ملزموں کو ریلیف دینے کاالزام ،ریفرنس دائر



















