بجلی کی قیمت میں اضافے اور کمی کیلئے درخواستیں جمع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی کی قیمت میں اضافے اور کمی کیلئے درخواستیں جمع کرادی گئیں، حکومت نے مسلسل تیسرے مہینے بجلی کے بلز میں کمی کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا مارچ کے مقابلے اپریل کے بل7.06سے کم کرکے4.92روپے یونٹ پر لائے گئے،اسی طرح اپریل کے مقابلے مئی کےلئے فیول ایڈجسٹمنٹ4.92 سے کم کر کے 2.94 روپے پرلانے کی درخواست نیپرا میں سماعت کیلئے جمع کرادی،مارچ کے مقابلے مئی کے بل میں4.12روپے یونٹ کمی ہوگی۔

وزیر توانائی و پیداوار اویس لغاری نے کہا فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست بھی جمع کرادی گئی ،درخواست میں ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 2.94روپے یونٹ اضافہ مانگ لیا گیا،نیپرا سماعت کی تاریخ مقرر کرے گا۔