وزیراعظم کا 28 اور 29 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ متوقع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم کا 28 اور 29 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے دورہ کے دوران معاہدوں پر دستخط نہ ہو سکے تو سعودی ولی عہد کے مئی میں دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے،سعودی عرب کی جانب سے 28 اور 29 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد کیا جائےگا، ورلڈ اکنامک فورم میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے، وزیراعظم ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کریں گے۔