سٹاک مارکیٹ میں مندی ،کروڑوں کانقصان،سونا،ڈالر مہنگا

کراچی :(بیورورپورٹ)سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کے بعد مندی ، سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان ،سونااور ڈالر مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی ،100 انڈیکس 71 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پرپہنچا تاہم اختتام منفی زون میں ہونے سے100 انڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 70 ہزار 483 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ادھر سونے نے اڑان پکڑ لی،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2لاکھ14077پر جاپہنچی،مزید برآں انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کے بھاو¿میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 29 پیسے پر بند ہوا ۔