قصور:منشیات فروشوں کا خاتون کے گھر میں گھس کر بہیمانہ تشدد

قصور :(بیورو رپورٹ)منشیات فروشوں کا شادی شدہ خاتون کے گھر میں گھس کر بہیمانہ تشدد ۔ملزمان عمران عزیز اور اس کی ساتھی خواتین نے ڈنڈوں، سوٹوں اور اسلحہ سے لیس ہو کر رکن پورہ کی رہائشی فوزیہ بی بی کے گھر دھاوا بول دیا۔

بہیمانہ تشددکا نشانہ بننے والی خاتون فوزیہ بی بی، اس کے خاوند اور بہن نے ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

رکن پورہ قصور کی رہائشی گھریلو خاتون فوزیہ بی بی نے تھانہ بی ڈویژن قصور میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ منشیات فروش درندوں عمران عزیز اور اس کی ساتھی خواتین نے ڈنڈوں، سوٹوں اور اسلحہ سے لیس ہو کر میرے گھر دھاوا بول دیا اور مجھے ، میرے خاونداور میری بہن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ،میرے گھر کا سارا سامان توڑ پھوڑدیا ۔

منشیات فروش ملزمان عمران عزیز علاقہ میں منشیات فروشی کرتا ہے اور میرے بچوں کو بھی منشیات فروخت کرنے کیلئے کہتا ہے میرے منع کرنے پر ملزمان طیش میں آگئے اور مجھے ، میرے خاوند اور میری بہن کو جان سے مار دینے کی نیت سے گھر پر دھاوا بول دیامگر اہل محلہ کی مداخلت پر ملزمان سے ہماری جان خلاصی ہوئی ہے ۔زخمی خاتون فوزیہ بی بی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹری ملاحظہ کروا کر ایس ایچ او بی ڈویژن انسپکٹر وحید عارف کو کارروائی کیلئے درخواست جمع کر وا دی ہے اور ایس ایچ او کی طرف سے مکمل معاونت کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔بہیمانہ تشددکا نشانہ بننے والی خاتون فوزیہ بی بی، اس کے خاوند اور بہن نے ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔