اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی قیمت میں کمی کےلئے عملی اقدامات کا حکم دےدیا،بجلی شعبے پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاملک میں بارشوں سے ڈیم بھریں گے اور پن بجلی میں اضافہ ہوگا لیکن کافی جانی نقصان بھی ہوا ، چیئرمین این ڈی ایم اے فوری طور پر صوبوں کےساتھ رابطے کریں اور ملکر متاثرہ مقامات پر امدادی سامان پہنچایا جائے،مزید جانی نقصان سے بچنے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں۔
شہبازشریف نے کہاسسٹم کی حالت بہت ہی بری ہے، جتنی بھی کاوشیں کریں کم ہوں گی، ٹرانسمیشن کی کمزوریوں کو ٹھیک نہیں کریں گے تو تمام اقدامات،سرمایہ کاری ضائع ہوجائےگی، سرپلس بجلی کو مارجن پرائس پر لانے کیلئے جو کچھ ہو سکتا ہے کریں،ہائیڈرو پاور کو آگے بڑھائیں، چیئرمین واپڈا کی دیامر بھاشا پرتجویز کا جائزہ لیں بالآخر متبادل توانائی کی طرف آنا ہے،وزیراعظم نے کہابجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، بجلی چوری روکنے کیلئے پرعزم ہیں،پنجاب کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے، باقی صوبے بھی اقدامات کریں۔
وزیراعظم نے کہابجلی کے بلین ڈالرز کے منصوبے ہیں، ملک میں موجود خام تیل کا ٹینکر مافیا جونک کی طرح ملک کی دولت کو نچوڑ رہا ہے،بجلی و ٹرانسپورٹ کی ضروریات پوری کرنے کےلئے 27 ارب ڈالر کی تیل برآمدات کی جاتی ہیں وہ کم نہیں کرسکتے جب تک الیکٹرک ٹرانسپورٹ نہ چلائیں لیکن بجلی منصوبوں کےلئے اربوں ڈالر کا تیل درآمد ہورہا ہے اس کو تو متبادل توانائی منصوبوں سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے، اقدام سے طویل مدت میں فائدہ ہوگا، درآمدات کم ہوں گی اور ڈالرز بچیں گے۔
علاوہ ازیںوزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کو بجلی شعبے کی موجودہ پیداوار و ترسیلی نظام کی تفصیلات، حکومتی اقدامات اور تجاویز پربریفنگ دی گئی اور مستقبل میں بجلی کی کھپت و طلب سے بھی آگاہ کیا گیا،اجلاس کو مزید بتایا گیا درآمدی کوئلے سے چلنے والے منصوبوں کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے گا بلکہ فی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے کمی ممکن ہوگی۔
وزیراعظم نے تمام اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے، بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کیا جائے، ملک میں آئندہ صرف صاف و کم لاگت پن بجلی اور قابل تجدید کے پلانٹ لگائے جائیں گے،شرکا کو بیرونی سرمایہ کاری کے تحت 600 میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔
شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو شمسی توانائی منصوبے میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا بجلی کی موجودہ اضافی استعداد کو صنعتوں میں بہتر طریقے سے بروئے کار لانے کیلئے تجاویز تیار کی جائیں، بجلی کی ویلنگ کے نرخوں کو کم کیا جائے تاکہ صنعتی صارفین کو کم لاگت پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو،صنعتی ترقی و برآمدات میں اضافے کیلئے بڑی صنعتوں کے قریب گرڈ سٹیشنز کا قیام یقینی ،غیر فعال،ناکارہ بجلی گھر وں کی نجکاری ،نیلامی کے عمل کو تیز کیا جائے،عام آدمی کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















