نوشکی ، نامعلوم افراد نے 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کردیا

کوئٹہ (مشرق نیوز) نوشکی میں نامعلوم افراد نے 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کردیا۔ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسٰی خیل کے مطابق ایک درجن سے زائد نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ کو بند کرکے نہ رکنے پر ایک بس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی الٹ گئی جس سے اس میں سوار ایک شخص جاں بحق 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی الٹنے اور فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک شخص بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا، مسلح افراد نے بس میں سوار 8 مسافروں کو اتار کر اغوا کرلیا اور قریبی پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے، بعدازاں کچھ فاصلے پر ایک پل کے نیچے سے اغوا ہونے والے تمام 9 مسافروں کی لاشیں ملیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس، ایف سی اور دیگر سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔